حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافى"سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام السجاد علیه السلام:
إنَّ اللّهَ خَلَقَ مُحَمَّدا و عَلِيّا و أحَدَ عَشَرَ مِن وُلدِهِ مِن نورِ عَظَمَتِهِ ، فَأَقامَهُم أشباحا في ضِياءِ نورِهِ ، يَعبُدونَهُ قَبلَ خَلقِ الخَلقِ، يُسَبِّحونَ اللّهَ و يُقَدِّسونَهُ و هُمُ الأَئِمَّةُ مِن وُلدِ رَسولِ اللّهِ صلّىالله عليه وآله.
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:
خداوندِ عالم نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت علی علیہ السلام اور ان کے گیارہ فرزندوں کو اپنے نور کی عظمت سے خلق کیا اور ان کی ارواح کو اپنے نور کی ضیاء اور روشنی میں قرار دیا۔ وہ مخلوقات کی خلقت سے پہلے خدا کی عبادت اور اس کی تسبیح و تقدیس کرتے تھے۔ وہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل سے امام ہیں۔
الكافى: ج ١، ص ٥٣٠، ح ٦